by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی

لاہور( پی این پی)حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے سلسلے میں 12 ہزار پیٹرول پمپس کے لئے 24ہزار موبائل ڈیوائسزکی خریداری مکمل کرلی گئی۔

موبائل فونز اوگرا کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کردیئے گئے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لئے موبائل فونز اوگرا کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کردیئے گئے، فیول پارکنگ ایپ اوگرا ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کردی گئی۔درآمد وبرآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ روک تھام ممکن ہوسکے گی، پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور ترسیل خرید و فروخت مانیٹرکی جا سکے گی۔پیٹرول پمپس سٹاف کو فیول مینجمنٹ سسٹم، فیول ایپ پرتربیت دی جارہی ہے۔ وزارت آئی ٹی، این آئی ٹی بی، اوگرا کی جانب سے ٹریننگ دی جا رہی ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکار بھی تربیت دینے کے عمل میں شریک ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیول مینجمنٹ سسٹم کے لئے این آئی ٹی بی،پی ٹی اے سے منظورشدہ موبائل فون استعمال ہوںگے، شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا، فیول مینجمنٹ کیلئے تیار اپلیکیشن کی ٹیسٹنگ پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے۔ پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔وفاقی حکومت گاڑیوں کیلئے پیٹرول کوٹہ کا اعلان کرے گی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیارموبائل ایپ سیکوٹہ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ کسی بھی شخص کو کوٹہ سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

PNP

Comments are closed.