by Rao Imran Suleman
Rao Nama

البانیا میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا،51 پولیس اہلکار زخمی، 55 گرفتار

تیرانا: یورپی ملک البانیا میں تعلیمی نظام میں مبینہ بدعنوانیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف طلبہ کے احتجاج نے شدت اختیار کرلی ہے۔ دارالحکومت تیرانا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران 51 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ 55 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے مختلف سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی اور سرکاری عمارتوں، پولیس اسٹیشنوں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کی جانب سے وزارت تعلیم سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

احتجاج کا دائرہ دارالحکومت سے نکل کر ملک کے دیگر شہروں تک پھیل گیا ہے۔ مظاہرین تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی، مبینہ بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور وزیراعظم ایدی راما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب البانیا کے وزیراعظم ایدی راما نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مہنگی تعلیم سمیت طلبہ کے جائز تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے احتجاج کو البانیا کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بھی قرار دیا ہے۔

احتجاج اور جھڑپوں کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے، جبکہ طلبہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

PNP

Comments are closed.