by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں‌ ایرانی کرنسی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (پی این پی)کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور بڑی مقدار میں ایرانی ریال برآمد کر کے ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی موچکو چیک پوسٹ پر کی گئی، جہاں معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 152 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار ایرانی ریال برآمد ہوئے۔اسی طرح ایک اور کارروائی سائٹ بی کے علاقے میں کی گئی، جہاں ایک مسافر سے 149 کروڑ ایرانی ریال برآمد کر کے اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان بلوچستان سے کراچی آئے تھے۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار افراد اور ضبط شدہ رقم کو مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.