بلوچستان کے علاقے خضدار میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علاقہ کھنڈوزئی میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پولیس ٹیم ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی کہ اس پر فائرنگ کی گئی، فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.