خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بترسِم ایسٹ-1 کنویں سے یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 200 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہو رہا ہے۔ کنویں سے حاصل گیس ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ کنویں کی پیداوار مستحکم ہونے کے ساتھ گیس کی فراہمی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کنویں کو سنجھورو پلانٹ سے ملانے کےلیے 28 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نئی دریافت سے ملکی گیس سپلائی میں اضافہ اور توانائی کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔
PNP
Comments are closed.