عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد (پی این پی) اسلام آباد (پی این پی) عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے تک پہنچ گئی ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 417 روپے پر آ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آئی ہے،
جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 788 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.