ایف آئی اے میں نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
اسلام آباد (پی این پی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر سے مختلف اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ادارے کی جانب سے مجموعی طور پر 1394 خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ مواقع ان امیدواروں کے لیے ہیں جو ایک پیشہ ور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن کر جرائم کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، قومی سلامتی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہوں اور دیانت داری کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری سمجھتے ہوں۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل www.npftas.pk
کے ذریعے جمع کروائیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.