اگلے 48 گھنٹوں میں ٹرمپ بحری محاصرہ ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں، مشاہد حسین سید
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ٹرمپ یو ٹرن لے کر بحری محاصرہ ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں، تاکہ ایران مذاکرات کی دعوت قبول کرلے۔
مشاہد حسین سید نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اسی پروگرام میں شریک سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ایران خطے میں امن کے لیے سجنیدہ ہے، امریکا سے روز پریشان کن کہانی سامنے آتی ہے۔
ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا کہ امریکا اور ایران میں جامع معاہدہ ممکن نہیں، ایم او یو ہوسکتا ہے۔
PNP
Comments are closed.