ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 34 ویں میچ میں نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔
راولپنڈیز کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران نسیم شاہ کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے۔ میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے، مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.