وفاقی حکومت کا درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(پی این پی)وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت صنعت و پیداوار نے 5 سال کی آٹو پالیسی تیار کر لی،
اعلان سے قبل پالیسی کی آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹیزختم کرنے کی تجویز ہے،5 برس کے دوران کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد تک لائی جائے گی،سیفٹی اسٹینڈرڈ اور لائسنگ کا نظام سخت کرنے کی بھی تجویز، ہے۔حتمی ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف سے شیئر کیا جائے گا،آئی ایم ایف سے گرین سگنل ملنے پر پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔
PNP
Comments are closed.