غزہ(نیوزڈیسک)غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسرائیل کی طرف سےشروع کی گئی فوجی کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 156 فلسطینی ہلاک اور 246 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین-اسرائیل تنازع کا حالیہ دور شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی میں کم از کم 21978 فلسطینی ہلاک جب کہ 56697 زخمی ہو چکے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل نے یکم جنوری کو اسرائیلی سدرن کمانڈ کے کمانڈر ،یارون فنکلمین کے حوالے سے خبر دی کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی لڑائی “مختلف طریقوں سے، مختلف شدتوں اور مختلف صورتوں میں جاری رہے گی۔”
الجزیرہ کی یکم جنوری کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کے ترجمان صادق حادر نے کہا کہ اس وقت غزہ کی پٹی میں 625000 طلباء اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ، دسمبر 2023 کے وسط تک، غزہ کی پٹی میں 352 اسکولوں کی عمارات کو نقصان پہنچا ہے، جو کہ مقامی اسکولوں کی تعداد کے 70 فیصد سے زیادہ ہے۔
Trending
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔