by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عازمین حج کے لئے خاص ہدایت

اسلام آباد (پی این پی) سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عازمین حج کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے حج پرمٹ کا حصول لازمی شرط ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ مقررہ ضوابط کی پابندی سے حجاج کو مناسک کی ادائیگی میں سہولت اور آسانی میسر آتی ہے، جبکہ حج کے دوران نظم و ضبط اور بہتر انتظام بھی ممکن ہوتا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ پرمٹ سسٹم کا بنیادی مقصد بھیڑ کو کنٹرول کرنا اور عازمین کو معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ حج قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف سخت قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے بلکہ اس سے عازمین کی سلامتی اور خدمات کی فراہمی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
اس کے ساتھ وزارت نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی حج سروسز اور گمراہ کن اشتہارات سے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے حج مشنز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عازمین کو سفر سے پہلے مکمل رہنمائی فراہم کی جا سکے اور حج کا آغاز منظم انداز میں ہو۔

PNP

Comments are closed.