5 سال کے دوران اغواء کی جانیوالی 824 خواتین کا کچھ پتہ نہ چل سکا
اسلام آباد (پی این پی) لاہور میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اغوا ہونے والی خواتین کے حوالے سے ایک تشویشناک رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 سے 2025 تک لاہور سے اغوا کی جانے والی 824 خواتین کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کینٹ ڈویژن رہا، جہاں سے اغوا ہونے والی 282 خواتین تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن سے 152، سٹی ڈویژن سے 124، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 110 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 100 خواتین اب تک لاپتہ ہیں۔
اسی طرح سول لائنز ڈویژن سے اغوا کی جانے والی 56 خواتین کا بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کیے گئے، تاہم مغوی خواتین کی بازیابی ممکن نہ ہو سکی۔
PNP
Comments are closed.