by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالا خاتون پولیس افسر کا بیٹا گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران خاتون پولیس افسر کے بیٹے کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے بدسلوکی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی تحویل میں لے لی، گاڑی میں موجود پولیس گارڈز کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کے طرز عمل کی جانچ کی جارہی ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کلفٹن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے، پولیس افسران کے رشتے داروں کو سرکاری گاڑی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکی دینے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔



PNP

Comments are closed.