by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا

کراچی(پی این پی) ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پا لیا۔
 فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی، آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر بھی مکمل جل گیا۔

 حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے دوران سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

ریسکیو حکام نے آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔



PNP

Comments are closed.