by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان نے بھارت سے چناب کے بہاؤ میں کمی پر وضاحت طلب کرلی

فائل فوٹو 

دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پر چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کی ہیں، اور بھارتی انڈس واٹر کمشنر سے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں بڑی کمی کی وضاحت کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کردی گئی۔

واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 11ہزار 900 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک رہ گئی۔



PNP

Comments are closed.