by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا نے قبضے میں لیا گیا ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا

اسلام آباد، واشنگٹن (پی این پی)ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکا نے خلیج عمان سے قبضے میں لیا گیا

ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اسے ایران واپس بھیجا جا سکے۔سینٹ کام کے ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز کے مطابق سوموار کے روز امریکی افواج نے ‘ایم وی توسکا’ کے 22 عملے کے اراکین کو ایران واپسی کے لیے پاکستان منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے جبکہ 6 دیگر مسافروں کو گزشتہ ہفتے ہی منتقل کر دیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق جہاز کو اس کی اصل ملکیت رکھنے والی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں،اس بحری جہاز کو گزشتہ ماہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کے دوران روکا اور ضبط کیا گیا تھا۔

PNP

Comments are closed.