by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں سوشل میڈیا پر جعلی پیرنی کے نام پر مالی فراڈ کا انکشاف، این سی سی آئی اے نے متاثرہ خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکور کروا دیے

کراچی (پی این پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسینے کارروائی کرتے ہوئےفیس بک پر جعلی پیرنی کے ذریعے مالی فراڈ کا شکار خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکورکرلئے۔ 

24نیوز کے مطابق   ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے متاثرہ خاتون نے مالی فراڈ کی شکایت درج کروائی تھی،مبینہ جعلی پیرنی فیس بک کے ذریعے جعلی وظائف، زندگی کی مشکلات دور کرنے اور موکل فراہم کرنے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورتی تھی۔ متاثرہ خاتون کو دو موکل فراہم کرنے اور پریشانیاں دور کرنے کا جھانسہ دیا گیا،خاتون نے نومبر 2025 میں مختلف اوقات میں بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے منتقل کیے،متاثرہ خاتون نے رقم آفاق نامی شخص کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی تھی۔

 این سی سی آئی اے کراچی زون نے کامیاب تفتیش کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر تک رسائی حاصل کی اور متاثرہ خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکور کروا دیے،مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

 ترجمان این سی سی آئی اے  نے سوشل میڈیا پر جعلی عاملوں اور پیروں کے نام پر رقم بٹورنے والے عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ 



PNP

Comments are closed.