by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل جاری

فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز مشفق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز سے کیا۔

کھیل کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی بنگلا دیش کے مشفق الرحیم نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی، انہوں نے 114 گیندوں پر 50 رنز بنا لیے۔

پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 333 رنز پر گری۔ لٹن داس 33 رنز بنا کر محمد عبا س کا شکار بنے۔

بنگلا دیش کی چھٹی وکٹ 354 گر گئی، مہدی حسن میراز کو 10 رنز پر محمد عباس نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹ پر 301 رنز بنا لیے تھے۔

بنگلادیش کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان نجم الحسن شنتو 101، مومن الحق 91، محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز شامل ہیں۔



PNP

Comments are closed.