پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
ڈھاکا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیشی اوپنرز نے کھیل کا آغاز کیا۔
بنگلادیش کا اسکور 15 رنز پر پہنچا تو محمد عباس نے میزبان ٹیم کے اوپنر محمود الحسن جوئے کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گر گئی، شادمان اسلام 10 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، پہلی اننگز کی 27 رنز کی برتری کے بعد میزبان ٹیم کا اسکور 50 رنز تک پہنچ گیا ہے۔
پہلی اننگز
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
PNP
Comments are closed.