بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی زندگی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سارو گنگولی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرانے دنوں کی چند یادگار اننگز، جو زندگی بھر کی یادیں بن گئیں۔
سارو گنگولی نے مزید کہا کہ ماضی کی چند ایسی اننگز پر نظر ڈالتے ہیں، جو وقت گزرنے کے باوجود آج بھی یادوں کا حصہ ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر مبنی فلم ’دادا: دی سورو گنگولی اسٹوری‘ 14 مئی 2027ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم میں سابق بھارتی کپتان کے ابتدائی کرکٹ کیریئر سے لے کر ایک نمایاں کھلاڑی اور کامیاب قائد بننے تک کا سفر دکھایا جائے گا۔
فلم کی ہدایت کاری وکرم آدتیہ موٹوانے کر رہے ہیں، جبکہ الوورجن اور انکور گرگ اس کے پروڈیوسر ہیں۔ اداکارہ تانیا مانیک تلہ فلم میں سارو گنگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی کا کردار ادا کریں گی۔
PNP
Comments are closed.