by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا: شان مسعود

فوٹو: اسکرین گریب

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں۔

ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناہید رانا نے ٹیم پلاننگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ ہمارے سیٹ بیٹر گیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹر لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کر سکتے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مثبت بات یہ ہے کہ اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے بہترین کھیل پیش کیا، عبداللّٰہ کو آج صبح ٹریننگ کے دوران سر پر بال لگی مگر اس کے باوجود اس نے اچھا حوصلہ دیکھایا۔ مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر دونوں نوجوان بیٹر مزید میچور ہوں گے۔ 

شان مسعود بولے کہ بطور کپتان یہ نہیں کہوں گا کہ بولر یا بیٹر نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا، بولر نے چند سیشن میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے نجم الحسین شانتو اور مومن الحق نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں لگا کہ مومن الحق اور شانتو کی پارٹنرشپ کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ بہترین ٹیسٹ پچ تھی، اسپنرز نے فاسٹ بولر کو وکٹیں لینے میں مدد کی۔ بطور ٹیم ہر مخالف ٹیم کو عزت دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہدف ملنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، چائے کے وقفے تک میچ گرفت میں تھا۔ جب بھی میچ ہارتے ہیں تو جذبات کافی زیادہ ہوتے ہیں، ہار کر مایوسی ہوئی۔

شان مسعود نے کہا کہ بطور ٹیم ذمہ داری لے کر کھیلنا ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں کھلاڑی خود کو ہر جگہ ایڈجسٹ کرتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں وقفہ آنے سے چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔



PNP

Comments are closed.