پالے کیلے:لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں 90 گیندوں کا جدید فارمیٹ متعارف کرانے پر کینڈی سیمپ آرمی ایرون فنچ اور پنجاب رائلز کے کیمرون وائٹ نے ریٹائرڈ لیجنڈ کرکٹر کی ان سنسنی خیز مقابلوں میں واپسی پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔کینڈی سیمپ آرمی کی نمائندگی کرنے والے ایرون فنچ نے کہا کہ انہیں یہ پسند ہے۔ یہ دلچسپ ہے اور انہیں لگتا ہے کہ کسی بھی وقت خاص کر ریٹائرڈ کرکٹرز کے لیے جب آپ واپس آ رہے ہوں اور باقاعدگی سے نہیں کھیل رہے ہوں تو یہ ایک دلچسپ فارمیٹ ہے۔ٹی 20 کرکٹ مقابلے میں 90 گیندوں کے فارمیٹ کے منفرد پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فنچ نے مزید کہا کہ بیٹنگ پاور پلے بہت سیدھا ہے چار اوورز بھی ہیں، اور آپ ایسے اسکور کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ٹی 20 فارمیٹ سے بہت مختلف نہ ہو لیکن ہاں، یہ ایک اچھا کھیل ہے۔پنجاب رائلز کے کیمرون وائٹ نے کہا کہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں آکر اچھا لگ رہا ہے اور کچھ حریفوں اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میرے پرانے دوستوں کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے ۔ وائٹ نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی کینڈی میں کھیل چکے ہیں اور اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل میں قیام پذیر رہ چکے ہیں اس لیے یہاں دوبارہ کھیلنا بہت اچھا ہے۔میدان میں کسی گرماگرمی بارے وائٹ نے بتایاکہ یہاں ماحول بہت پرسکون ہے اور ہر کوئی آرام و سکون سے کھیلتا ہے۔ اس لئے یہاں کسی گرماگرمی کی گنجائش نہیں ہے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع