by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار میں، انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(پی این پی) منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق منشیات فروش انمول عرف پنکی کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ پنکی ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتی تھی جبکہ پنکی منشیات کالین دین آئن لائن کرتی تھی۔ذرائع کے مطابق پنکی نئے کسٹمرکے لیے منشیات رائیڈرکے بجائے مخصوص مقامات پررکھواتی تھی اور کسٹمرزملزمہ کی بتائی ہوئی جگہ سے منشیات حاصل کرلیتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ کراچی کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کی ترسیل کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق منشیات کی ترسیل کے لیے ملزمہ کا 6 رکنی گینگ کام کرتا ہے جس میں ایک خاتون اور 5 مرد شامل ہیں۔

PNP

Comments are closed.