by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اب تک ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

فائل فوٹو 

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد  کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، تاہم اب تک ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت  جاری ہے، میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 2 ارکان کی جانب سےچاند دیکھنے کی شہادت ملی ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے پر عید سے متعلق اعلان کریں گے۔

دوسری جانب  وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا، جس کی صدارت مفتی ضمیر احمد ساجد کر رہے تھے۔

اسلام آباد سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مطلع کردیا۔

چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمٰن کر رہے ہیں، زونل رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائے گی۔



PNP

Comments are closed.