by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیر مذہبی امور وزیراعظم کی ہدایت پر حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حج انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر عزیزیہ میں سیکریٹری مذہبی امور کے قائم پاکستان حج مشن کے دفتر پہنچے، اس موقع پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو و دیگر اعلیٰ افسران نے انہیں بریفنگ دی۔

اس موقع پر سردار یوسف نے بتایا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچے ہیں، عازمین حج کی سہولت اور آسائش کا ہرممکن خیال رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کے انتظامات مثالی اور لائق تحسین ہیں، عازمین حج کی میزبانی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، شکایات کے ازالے کے نظام میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

دوران بریفنگ سیکریٹری مذہبی امور ابرار مرزا نے کہا کہ حج انتظامات کے پلاننگ فیز کو مزید مربوط کر رہے ہیں۔

ڈی جی حج نے شرکاء کو بتایا کہ تقریباً 1 لاکھ 19 ہزار سرکاری عازمین حج کی میزبانی کر رہے ہیں، سعودی حکومت نے مشاعر کے ایام میں ہیلپ لائن 1966 متعارف کروائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں عزیزیہ، حئی نسیم اور بطحا قریش میں 273 رہائشی عمارات لی ہیں، رش کنٹرول کرنے کےلیے ہر نماز سے 30 منٹ پہلے سعودی شٹل سروس بند کی جاتی ہے۔

ٹرانسپورٹ کوآرڈی نیٹر نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں حرم ٹرانسپورٹ کےلیے450 بسیں مہیا کی گئی ہیں،مکہ مکرمہ میں بڑھتےرش اورچیکنگ کےباعث ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے۔

ڈی جی حج مدینہ زاہد سہیل نے شرکاء کو بتایا کہ مدینہ منورہ میں تمام عازمین حج کوریاض الجنہ کی زیارت مکمل کروائی گئی،تاریخ میں پہلی بار1 لاکھ 19 ہزارعازمین حج کومرکزیہ میں رہائش فراہم کی گئی۔



PNP

Comments are closed.