اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی
اسلام آباد (پی این پی)وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دو مختلف مقامات پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے،
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آگ مارگلہ کی پہاڑی منگھیال کے علاقے میں لگی ہوئی ہے، اور پہاڑیوں سے اٹھتا ہوا سیاہ دھواں دور دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
PNP
Comments are closed.