by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونا12800روپے فی تولہ سستا نئی قیمت جانیے

کراچی(پی این پی)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 12800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 10973 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کا ہوگیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے گر کر 6578 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ عالمی بازار میں سونا 128 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔



PNP

Comments are closed.