by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

پشاور(پی این پی)خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں منگل کی رات سے23 مئی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، دیر لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پالس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور جبکہ مردان، صوابی، خیبر، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش تیز بارش متوقع ہے۔بارشوں کے باعث بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے پیش نظر بالائی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر میں عارضی کمی متوقع ہے۔

تیز ہواؤں اور بارشوں سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے، صوبے بھر میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، کسانوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات، ریسکیو ٹیموں کی تیاری اور وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.