by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 22 خوارج ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

0

19May2026راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں):

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈین سپانسرڈ 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود مزید خارجی عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.