by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انمول پنکی کیس، زیر حراست سی ٹی ڈی افسر کو چھوڑ دیا گیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انمول عرف پنکی کیس میں حراست میں لیے گئے افسر کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کیس میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی سے پنکی نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کی گئی اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اُسے چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق اے ایس آئی نے چند سال قبل انمول عرف پنکی کے ایک رائیڈر کو گرفتار کیا تھا، سی ٹی ڈی افسر کے بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اہلکار کو تاحال حراست میں رکھا ہوا ہے، تحقیقات جاری ہیں، دونوں کے موبائل فون کے فارنزک ٹیسٹ بھی کرلیے گئے۔



PNP

Comments are closed.