وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی مشیر جوناتھن پاول کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات شہباز شریف نے برطانیہ کے ساتھ مضبوط، مثبت اور مستقبل پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب سر کیئر اسٹارمر کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات جوناتھن پاول نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار اور خطے میں مذاکرات کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ہے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق برطانوی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کےلیے کوششوں کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔
جوناتھن پاول کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت ترقیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینےمیں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔
PNP
Comments are closed.