by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں

اسلام آباد(پی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں 16کروڑ روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں۔

دستاویزات کے مطابق بانی نے ون کانسٹیٹیوشن ٹاور میں دکان کی قیمت ساڑھے12کروڑ، 58لاکھ روپے ظاہر کی،بانی پی ٹی آئی نے 2021میں اپنیفلیٹ کی قیمت ایک کروڑ 19لاکھ روپے ظاہر کی۔بانی پی ٹی آئی کے فلیٹ کی مالیت ایک سال بعد 3کروڑ سے زائد ڈکلیئر کی گئی ،بانی پی ٹی آئی کے اثاثے اور انکی مالیت 2021سے 2022کے دوران120فیصد بڑھی۔بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت چودہ کروڑ دس لاکھ روپے تھی،2022میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت32کروڑ 8 لاکھ ہوگئی۔2021میں ایک لگژری فلیٹ ،2022میں کمرشل دکان اثاثوں میں ظاہر کی۔

PNP

Comments are closed.