ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، کسی ایک میچ پر نظر نہیں: فاطمہ ثنا
کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، ہر میچ کو دیکھ رہے ہیں، کسی ایک میچ پر نظر نہیں ہے۔
لاہور میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ آئرلینڈ کی سہ ملکی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پُرجوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین چار ماہ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پر میچ کو دیکھ رہے ہیں، کسی ایک میچ پر نظر نہیں ہے۔ بھارت پاکستان میچ اچھا ہوتا ہے، کوشش ہوگی اچھا کھیلیں۔
قومی ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی ہیں، سب پر اعتماد ہیں۔ پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے میں اچھا پرفارم کریں گی۔ حالیہ پرفارمنسز سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہاب ریاض کے آنے سے اٹیکنگ اپروچ پر کام کیا، پاور ہٹنگ پر فوکس کیا ہے۔ ان سے مجھے ذاتی طور پر فاسٹ بولر کی حیثیت سے فائدہ ہو رہا ہے۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ریکارڈز سے فرق نہیں پڑتا، مجھے یہ چاہیے کہ ٹیم جیتے۔ کوشش یہ ہے کہ انفرادی سنگ میل کسی کا بھی ہو، ٹیم کو جیتنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف نے مختلف پلان دیے ہیں، پریشر میں کھیلنے پر کام کیا۔ سدرا امین سینئر کھلاڑی ہیں ان کو مس کریں گے لیکن موجودہ کھلاڑیوں سے بڑی امید ہے۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ٹاپ فور میں آنے کی خواہش ہے اور اس میں میری کارکردگی کا حصہ ہو، یہی خواہش ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے کھیلنا ایک ہی انداز سے ہے سامنے کوئی بھی ٹیم ہو، ہم نے بھارت اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کا نہیں سوچنا۔
PNP
Comments are closed.