16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
اسلام آباد (پی این پی) کینسر کی مریضہ 16 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد باپ بیٹے سمیت تین افراد کی اجتماعی زیادتی کی، ملزمان نازیبا ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
فیصل آباد کے علاقے رسول پورہ میں ہونے والے واقعے کے بعد تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ آمنہ کی والدہ بشریٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق رسول پورہ کی رہائشی بشریٰ بی بی عاطف کے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے، عاطف کا بیٹا احمد اور بیٹی خدیجہ چند روز قبل بشریٰ کے گھر گئے اور اس کی16 سالہ بیٹی آمنہ کو اس کی والدہ کی طبیعت خرابی کا بہانہ بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
ملزمان احمد اور طیب نے مغویہ کو گرین ٹاؤن میں جبکہ احمد کے باپ عاطف نے نامعلوم مقام پر رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان بچی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتے رہے ۔ بعدازاں ملزمان مغویہ کو ضلع کچہری میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان احمد اور اس کے باپ عاطف کو گرفتار کر لیا۔
مدعیہ بشریٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے کیونکہ ملزمان بااثر ہیں اور صلح کے لئے ان پر دباؤ ڈلوا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.