by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات اور عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

مریم نواز – فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہوم سیکریٹری احمد جاوید قاضی نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اور عیدالاضحیٰ کے ایام میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے جبکہ عید کے اجتماعات میں میٹل ڈی ٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس تنصیب کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو علما کرام سے ملاقات اور علما کرام کو حکومت پنجاب کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے حساس مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ چاند رات پر مارکیٹوں میں پیٹرولنگ اور لیڈیز پولیس تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی آپریشن کے لیے سیف سٹی رئیل ٹائم مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کالعدم تنظیموں کی طرف سے کھالیں اکٹھی کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا جبکہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر نفرت انگیز مواد کی ممانعت یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 38 ہزار 507 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈرین اور پبلک مقامات پر جانوروں کی باقیات پھینکنے پر کارروائی ہوگی، عیدالاضحیٰ پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہے۔



PNP

Comments are closed.