by Rao Imran Suleman
Rao Nama

علیمہ خان کا بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی پر بغیر بتائے محسن نقوی سے ملاقات کا الزام

بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی پر بغیر بتائے محسن نقوی سے ملاقات کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے ہمارے خاندان کو بتائے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خاندان کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی اور امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 



PNP

Comments are closed.