by Rao Imran Suleman
Rao Nama

6 سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کی باقیات برآمد

بورے والا (پی این پی)بورے والا کے نواحی گاؤں 435 ای بی میں لڑکی کی باقیات ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی بورے والا کے علاقے مجاہد کالونی سے 6 سال قبل اغواء ہوئی تھی اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکی تھی۔باقیات کے ساتھ چوڑیاں اور پرانے کپڑے بھی ملے ہیں، مقتولہ کی ماں نے باقیات کو اپنی بیٹی قرار دے دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ حتمی رائے ڈی این اے رپورٹ کے بعد دی جائے گی۔

PNP

Comments are closed.