by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آسٹریلوی کپتان کی پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک: آسٹریلوی میڈیا

— فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہونے کے سبب ان کی جگہ جوش انگلس کے قیادت کرنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل مارش آئی پی ایل کے دوران ٹخنے کی انجری اور تھکاوٹ کا شکار ہوئے، جبکہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے جوش انگلس کپتانی کے امیدوار  ہیں۔

مچل مارش کی عدم دستیابی میں اولی پیک کے انٹرنیشنل ڈیبیو کا بھی امکان ہے۔



PNP

Comments are closed.