by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ کے اکثر اضلاع میں آج سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ

—فائل فوٹو

سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج سے 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی فضا میں موجود ہائی پریشر ایریا آج سے مزید طاقتور ہونے کا خدشہ ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری تک جبکہ موہن جو داڑو، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔

تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، میر پورخاص اور جامشورو میں پارہ 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر عوام، بالخصوص بچے، خواتین اور بزرگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ کاشتکار موسمی حالات کے مطابق فصلوں کی دیکھ بھال اور مویشیوں کا خاص خیال رکھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آئندہ 3 روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔



PNP

Comments are closed.