by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 ملزم گرفتار

فائل فوٹو، سی ٹی ڈی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کے ہمراہ کراچی میں کارروائی کی، ملزم اللّٰہ ڈنو گوادر سے بس کے ذریعے بارودی مواد کراچی لا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق بارودی مواد عید کے موقع پر دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔



PNP

Comments are closed.