by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایئرپورٹ فلائٹ سیفٹی کے لیے انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک، پی اے اے

فائل فوٹو 

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ فلائٹ سیفٹی کے لیے انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک ہوگئی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز، کراچی ایئرپورٹ انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم نے فیلڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور آلائشوں کی بروقت تلفی کی خصوصی نگرانی کی۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ میں انسپیکشن کی گئی، مختلف مقامات پر آلائشوں کی نشاندہی، شکایات متعلقہ اداروں کو ارسال کی گئیں۔

برڈ اسٹرائیک کے ممکنہ خطرات کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.