by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران میں رات گئے دھماکے، امریکا نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی

0

واشنگٹن: 28 مئی (ویب ڈیسک)

 

امریکی فوج نے ایران کی ایک فوجی تنصیب پر نئے حملے کیے ہیں، جسے آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد خطے میں تعینات امریکی افواج اور بین الاقوامی تجارتی بحری ٹریفک کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرنا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران متعدد ایرانی ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی دفاعی نوعیت کی تھی۔ اس سے قبل ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا تھا کہ بندرگاہی شہر بندر عباس کے مشرقی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی نوعیت اور درست مقام فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا، تاہم مختصر وقت کے لیے بندر عباس کا فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا تھا۔

خطے میں کشیدگی کے اس نئے واقعے کے بعد آبنائے ہرمز میں سکیورٹی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.