by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اہلِ غزہ کی عید بارود کے سائے میں، اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید

غزہ میں انسانی المیہ سنگین، اسرائیلی حملے نہ رک سکے

0

غزہ: 28 مئی 2026ء (ویب ڈیسک)

اہلِ غزہ کی عید بھی بارود، خوف اور تباہی کے سائے میں گزر گئی، اسرائیلی فوج نے عید کے موقع پر بھی فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ نہ روکا۔

غزہ میں جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ غزہ شہر کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی گھر پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں7فلسطینی شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلالِ احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر کے مرکزی علاقے میں میونسپل پارک کے قریب عمر المختار اسٹریٹ پر واقع الاسرا ٹاور کے اطراف ایک گھر کو نشانہ بنایا، جہاں دو میزائل داغے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں ہر طرف دھواں، چیخ و پکار اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں دیکھی گئیں، جبکہ عید کی خوشیاں ایک بار پھر سوگ میں بدل گئیں۔

غزہ میں جاری انسانی المیے پر عالمی برادری کی خاموشی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے، جہاں معصوم شہری مسلسل خوف، بھوک اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.