by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ایف سی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی سعودیہ میں ٹریننگ کا فیصلہ

فوٹو بشکریہ ایکس 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو حج کی بھی مبارکباد دی۔ 

ملاقات میں پاک سعودیہ دوطرفہ تعلقات اور داخلی سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں ٹریننگ دی جائے گی اور سعودی وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح کا وفد دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے حج کے دوران سعودی حکومت کے بہترین انتظامات کی ستائش کی۔

دورانِ ملاقات دو طرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔



PNP

Comments are closed.