by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میئر کراچی کی کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

تصویر سوشل میڈیا۔

میئر کراچی نے راستوں اور کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب جمعرات کو بلدیہ ٹاؤن میں قائم سالڈ ویسٹ کلیکشن کیمپ پہنچے، جہاں سالڈ ویسٹ حکام نے انہیں آلائشوں کی کلیکشن اور آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ 

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔ ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چند مقامات سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ہماری ٹیمیں مسلسل گراؤنڈ پر ہیں اور مسائل کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ 

میئر کراچی نے راستوں اور کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ آپریشن میں شہر کا ماحول خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.