by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے، ایرانی حکام

بغیر اجازت آبنائے ہرمز عبور کرنا خطرناک ہو سکتا ہے

0

تہران / ویب ڈیسک
31 مئی 2026

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کے لیے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بحری جہازوں کو گزرنے سے قبل متعلقہ اجازت لینا ہوگی۔

ایرانی حکام کے مطابق Strait of Hormuz پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے اور بغیر اجازت گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز خود اپنے لیے خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔
ایرانی فوج نے مزید خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام یا نگرانی میں کسی بھی قسم کی مداخلت کرنے والے فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر چکے ہیں اور بحری نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، اس لیے اس خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی تیل منڈی اور بین الاقوامی بحری تجارت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.