by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سربیا کے صدر نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ ہونے کی تصدیق کردی

بلغراد(پی این پی)سربیا کے صدر نے معرکہ حق کے دوران بھارتی ایس 400دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی۔

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی جاری ہے اور اب سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مقف کی تصدیق کر دی ہے۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جاسکتا تھا ایس 400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔ الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

PNP

Comments are closed.