پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عید کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، کھلاڑیوں نے دو سیشنز میں حصہ لیا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد کھلاڑی تازہ دم نظر آئے، صبح کے بعد شام کے سیشنز میں بھی کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔
کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کھلاڑیوں کی انرجی میں اضافہ ہوا ہے، کیمپ میں ڈیفنس، گول کیپنگ اور پنالٹی کارنر پر فوکس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عرصے بعد قومی ٹیم اچھی ٹیموں کے خلاف میچز کھیل رہی ہے، پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم 9 تاریخ کو بیلجئیم کے لیے روانہ ہوگی۔
PNP
Comments are closed.