by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: کھوڑی گارڈن میں دو دکانوں میں آگ لگ گئی

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب کھوڑی گارڈن میں دو دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

واقعے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔ مزید کارروائی جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.